Slide 1
Slide 2
Slide 3
previous arrowprevious arrow
next arrownext arrow

    Request for A Service Today




    Enpowering Futures

    DISCOVER OUR MISSION FOR UNDERPRIVILEGED CHILDREN

    اسلامک سوسائٹی 1926ء میں خواجہ محمد اکبر علی چشتی میروی کی قیادت میں میانوالی میں قائم ہوئی خواجہ صاحب کی کوششوں سے اس تنظیم کو عملی جامہ پہنایا گیا اور اس نے مسلم شعور کو بیدار کرنے اور یتیم بچوں کی تعلیم اور پرورش کے قیام کا آ غاز کیا 1928ء میں اہلیانِ میانوالی کے تعاون سے عیدگاہ کی تعمیر کی گئی جو آج بھی قائم ہے۔
    1966ء میں انجمن اسلامیہ تنظیم رجسٹرڈ ہوئی 1984ء میں حضرت ثانی خواجہ غلام جیلاانی صاحب نے ڈپٹی کمشنر قاضی احمد شفیع(مرحوم) کے تعاون سے یتیم خانہ کی نئی تعمیر کرائی اور اس کے تاحیات متولی رہے دارالاطفال کا سفر جاری رہا 2021ء میں خواجہ اکبر علی کے سجادہ نشیں ثالث صاحبزادہ محمد عبدالمالک صاحب کی نگرانی اور ڈپٹی کمشنر محمد عمر شیر چٹھہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستنصر فیروز صاحب نے دارالاطفال کی نئے سرے سے عالیشان بلڈنگ کی تعمیر کرائی جس میں آج بھی یتیم ،بے سہارا، نادار بچوں کی کفالت ہورہی ہے ۔
    دارالاطفال ایک رفاحی اور غیر سیاسی ادارہ ہے جو کہ ایک رجسٹرڈ این جی او ُانجمن اسلامیہ ُ کے زیرِ نگرانی چل رہا ہے اس وقت حضرت خواجہ اکبر علی کے سجادہ نشیں ثالث صاحبزادہ محمد عبدالمالک صاحب سرپرستِ اعلیٰ مقرر ہیں جبکہ انجمن کی صدارت محسن علی خان بن سعداللہ خآن عیسیٰ خیل اور 11عہدیداران پر مشتمل کابینہ انتظام و انصرام چلا رہی ہے۔

    ACCOMMODATION
    Support Service

    باہر آنے جانے کے لئے سواری کا انتظام

    بچوں کے سکولز چونکہ کافی فاصلے پر ہیں ان کے ادارہ کی طرف سے گاڑی کی سہولت بھی میسر ہے سکول کے علاوہ بھی کسی ایکٹیویٹی کے لئے ادارہ سے باہر جانا ہو تو سواری کی سہولت 24 گھنٹے موجود ہے۔

     

     

    تعلیمی معیا ر کو بہتر کرنے کے لئے کاوشیں

    بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بچوں کے تعلیمی منصب کو پورا کرنے کے لئے تگ و دو کرتے رہتے ہیں تمام بچوں کو معیاری تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوائی جارہی ہے جبکہ ہوم ٹیوشن کے لئے بھی ادارہ میں ہی ہوم ٹیوٹر کا بندوبست کیا گیا ہے

     

    غیر نصابی سرگرمیاں

    ادارہ انتظامیہ کی طرف سے تمام بچوں کے کھیلنے کا انتظام کیاگیا ہے چھوٹے بچوں کے لئے مختلف جھولے لگائے گئے ہیں بچوں کے کھیلنے کے لئے گراونڈ موجود ہے جہاں وہ کرکٹ ، فٹ بال، والی بال اور مختلف گیمز کھیل سکتے ہیں اسکے علاوہ بچوں کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے باہر بھی بھیجا جاتا ہےاس کے علاوہ 14اگست ، 23 مارچ اور مختلف تہوار پر بچوں کے ساتھ ایکٹیویٹی کرائی جاتی ہے۔

    ہمارا ادارہ بچوں کو مختلف خدمات مہیا کرتا ہے

    • ہم نے تمام بچوں کے لئے بہترین رہائش کا انتظام کیاہے اور گھر جیسا ماحول مہیا کر رہے ہیں
    • دارالاطفال کے بچوں کے لئے بہترین اور معیاری کھانے کا انتظام کیا گیا ہے
    • ایک ہی چھت کے نیچے بچوں کے لئے مذہبی اور عصری تعلیم کا بندوبست کیا گیا ہے
    • دارالاطفال کے بچوں کے لئے یونیفارم ، کپڑے اور جوتوں کی فراہمی
    • تما م بچوں کے کھیلنے کے لئے بہترین گراونڈ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے
    FAQ

    get any kind answers here right now.

    اسلامی معاشرہ کیا ہے اور یہ کب قائم ہوا؟

    اسلامک سوسائٹی 1926 میں میانوالی میں خواجہ محمد اکبر علی چشتی میر وی کی قیادت میں قائم ہوئی۔ اس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے شعور کو بیدار کرنا اور مسلم یتیم بچوں کی تعلیم اور پرورش فراہم کرنا ہے۔

    اسلامی معاشرے کے لیے میرے عطیات کہاں جاتے ہیں؟

    اسلامک سوسائٹی کو دیے گئے آپ کے عطیات مسلم یتیم بچوں کی تعلیم اور پرورش کے ساتھ ساتھ تنظیم کے آپریشنل اخراجات کو برقرار رکھنے کے لیے جاتے ہیں۔

    کیا اسلامی معاشرہ ایک رجسٹرڈ خیراتی ادارہ ہے ؟

    جی ہاں، اسلامک سوسائٹی ایک رجسٹرڈ خیراتی تنظیم ہے۔ آپ کے عطیات قانون کی اجازت کی حد تک ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔

    کوئی شخص ہم سے کیسے رابطہ کر سکتا ہے؟

    کوئی بھی شخص ہم سے ہمارے آفس نمبر8461199-0300پر کال یا وٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کر سکتا ہے ہمارا نمائندہ 24 گھنٹے خدمت کے لئے حاضر ہوگا۔

    Animate Image
    Animate Image
    Animate Image