Animate Image
Animate Image

58+

years Of Experience

اسلامک سوسائٹی 1926ء میں خواجہ محمد اکبر علی چشتی میروی کی قیادت میں میانوالی میں قائم ہوئی خواجہ صاحب کی کوششوں سے اس تنظیم کو عملی جامہ پہنایا گیا اور اس نے مسلم شعور کو بیدار کرنے اور یتیم بچوں کی تعلیم اور پرورش کے قیام کا آ غاز کیا 1928ء میں اہلیانِ میانوالی کے تعاون سے عیدگاہ کی تعمیر کی گئی جو آج بھی قائم ہے۔
1966ء میں انجمن اسلامیہ تنظیم رجسٹرڈ ہوئی 1984ء میں حضرت ثانی خواجہ غلام جیلاانی صاحب نے ڈپٹی کمشنر قاضی احمد شفیع(مرحوم) کے تعاون سے یتیم خانہ کی نئی تعمیر کرائی اور اس کے تاحیات متولی رہے دارالاطفال کا سفر جاری رہا 2021ء میں خواجہ اکبر علی کے سجادہ نشیں ثالث صاحبزادہ محمد عبدالمالک صاحب کی نگرانی اور ڈپٹی کمشنر محمد عمر شیر چٹھہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستنصر فیروز صاحب نے دارالاطفال کی نئے سرے سے عالیشان بلڈنگ کی تعمیر کرائی جس میں آج بھی یتیم ،بے سہارا، نادار بچوں کی کفالت ہورہی ہے ۔
دارالاطفال ایک رفاحی اور غیر سیاسی ادارہ ہے جو کہ ایک رجسٹرڈ این جی او ُانجمن اسلامیہ ُ کے زیرِ نگرانی چل رہا ہے اس وقت حضرت خواجہ اکبر علی کے سجادہ نشیں ثالث صاحبزادہ محمد عبدالمالک صاحب سرپرستِ اعلیٰ مقرر ہیں جبکہ انجمن کی صدارت محسن علی خان بن سعداللہ خآن عیسیٰ خیل اور 11عہدیداران پر مشتمل کابینہ انتظام و انصرام چلا رہی ہے۔

donate to the dar ul aftal

آئیے اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دیں یتیم اور نادار بچوں کی کفالت ،عصری و دینی تعلیم،خوردونوش، علاج معالجہ،کتب اور یونیفارم کی فراہمی کے لئے انجمن اسلامیہ دارالاطفال کو اپنے عطیات جمع کرائیں دیے گئے رابطہ نمبر پر کال ،میسج یا وٹس ایپ کریں ہمارا نمائندہ 24 گھنٹے آپکا منتظر ہ رہے گا۔