خدمات

دارالاطفال میں 100مستحق بچوں کی گنجائش ہے جن کی رہائش کا مکمل اور بہترین انتظام کیا گیا ہے تمام بچوں کو ضلع میانوالی کے معیاری تعلیمی اداروں میں پڑھایا جارہا ہے بچوں کے لئے دینی و عصری تعلیم کا بہترین انتظام کیا گیا ہے ادارہ میں بچوں کے کھانے پینے کے لئے باورچی، کپڑے دھونے استری کرنے کے لئے دھوبی کی سہولت ،بچوں میں ڈسپلن قائم رکھنے کے لئے وارڈن کی دستیابی انتظامیہ کی طرف سے مقرر ہیں۔
تمام بچوں کے لئے خوردونوش ،رہائش،علاج معالجہ، کتب ،یونیفارم کی سہولتیں انتظامیہ علاقے کے تعاون سے پوری کرتی ہے۔

01

غیر نصابی سرگرمیاں

تمام بچوں کے لئے کھیلنے کے لئے ایک گرانڈ بنایا گیا ہے جہاں بچے ادارہ کی حدود کے اندر ہی مختلف گیمز کھیل سکتے ہیں جیسا کہ کرکٹ ، والی بال ، فٹ بال ، بیڈ منٹن وغیرہ

02

تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لئے کاوشیں

ادارہ کے بچوں کے تعلیمی معیا ر کو بہتر کرنے کے لئے ماہر پروفیسرکی زیر صدارت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ہر ماہ اپنی رپورٹ پیش کرتی ہے جو بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کے مفید مشورہ جات کے بعد بہترین فیصلہ کرتے ہیں اور انھی فیصلوں پر عمل درآمد کرانے کے ادارہ میں ہی بہترین ٹیچرز کا انتظام کیا گیا ہے جو بچوں کی سائیکی کے مطابق انھیں ٹریٹ کرتے ہیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں معاونت کرتے ہیں ۔

03

مختلف سہولیات

۔بچوں کے باہر آنے جانے کے لئے سواری کا انتظام ادارہ کی طرف سے مہیا کیا گیا ہے مختلف دنوں میں جب بچوں کو ادارہ سے باہر سیر و تفریح کے لئے بھیجا جاتا ہے تو ادارہ کی طرف سے سواری مہیا کی جاتی ہے

04

ماہر باورچی کی سہولت

ادارہ میں کھانا بنانے کے لئے ماہر باورچی کی سہولت 24 گھنٹے میسر ہے ٹائم شیڈول کے مطابق بچوں کو کھانا دیا جاتا ہے ۔

05

دھوبی کی سہولت

بچوں کے یونیفارم اور کپڑوں کو دھونے اور استری کرنے کے لئے دھوبی کی سہولت ادارہ انتظامیہ کی طرف سے مہیا کی گئ ہے۔

06

کھیلوں کا سامان

مختلف کھیلوں کا سامان بچوں کو مہیا کیا جاتا ہے تاکہ بچوں کی فزیکل فٹنس بھی بہتر رہے۔ (3 پکچرز ٹیگ کرکے گروپ میں بھیجتا ہوں)